قابل ذکر
معنی
١ - جس کا ذکر کیا جائے، ذکر کرنے کے قابل۔ "شاہ میراں جی خدانما کے بعد عہد قطب شاہی ہی سے تعلق رکھنے والے ممتاز شاعر اور نثر نگار ملا و جہی کا نام قابل ذکر ہے۔" ( ١٩٨٤ء، ترجمہ روایت اور فن، ٤ )
اشتقاق
عربی سے مرکب اضافی ہے۔ عربی زبان سے مشتق اسم صفت 'قابل' بطور مضاف کے ساتھ عربی اسم 'ذکر' بطور مضاف الیہ استعمال ہوا ہے۔ اردو میں اسم صفت کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٦٩ء کو "حالات سر سید" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں